چکدرہ(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسابق صوبائی وزیرعنایت اللہ خان نے کہاہے کہ حافظ نعیم الرحمن 25کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں.اس وقت حافظ نعیم عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ترجمانی اور عکاسی کرتے ہیں.جماعت اسلامی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے.پاکستان پر مافیاز کا راج ہے.تین بڑی سیاسی جماعتیں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ(ن)اور پاکستان تحریک انصاف برسوں سے اقتدار پر مسلط ہیں جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی.وہ لوئریر چکدرہ بازار میں جماعت اسلامی تحصیل ادینزئی ممبرشپ کیمپ کا افتتاح کے بعد کارکنان سے خطاب کررہے تھے.
عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ ملک میں قدرتی وسائل کی کمی نہیں مسئلہ صرف دیانت دار قیادت کا فقدان ہے.بدقسمتی سے مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ نوجوان طبقہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں نااہل حکمرانوں نے نوجوانوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا.انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو لوٹ لیا.دیانتدار اور باصلاحیت قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے.عنایت اللہ خان نے عوام سے آپیل کی کہ ملک کو ایک دیانت دار اور باصلاحیت قیادت کے حوالے کیاجائے.عوام ممبر شپ مہم میں حافظ نعیم کا ساتھ دیں.قبل ازیں عنایت اللہ خان کا چکدرہ بازارمیں شاندار استقبال کیاگیا.ممبرشپ کیمپ سے امیر ضلع دیرلوئراعزازالملک افکاری،تحصیل امیر ڈاکٹربشیرمحمد،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی عزیزاللہ خان،فاروق حمید اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا