اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن(این سی او سی) کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ دنیا کو اگلی وبائی بیماری کے لیے بہتر طور پر تیار رہنا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کی کووڈ رسپانس کوششوں سے سیکھنے کے لیے ایک عالمی مکالمے کی ضرورت ہے۔
دنیا کو اگلی وبائی بیماری کے لیے بہتر طور پر تیار رہنا چاہیے، خاص طور پر اس بات میں کہ کس طرح موثر طریقے سے تعاون کیا جائے تاکہ مزید مضبوط اور منصفانہ ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔