وزیر اعلی خیبرپختونخوا اس کرسی کے مجاز اور اہل ہی نہیں ہیں۔شازیہ مری

اسلام آباد (صباح نیوز)پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہوزیر اعلی خیبرپختونخوا اس کرسی کے مجاز اور اہل ہی نہیں ہے،علی امین کے نام کے ساتھ میں صاحب بھی نہیں لگاتی،علی امین جیسے بندے کو افغانستان والے ہی رکھیں، ضلع  رحیم یار خان  کے انتخابات کے بعد جعلی فارم 47 کا آلاپ بند ہو جا نا چاہیے جیل میں بیٹھے شخص نے تکبر اور انتشار کو بڑھایا ہے، مذاکرات کمزوری نہیں ہے۔ پارلیمینٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی چئیرمین کہتے ہیں میرے والد اور والدہ  کو جس نے بھی جیل بھیجا میں ان سے بھی مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ ایک کمیٹی قائم ہو چکی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کسی ایک گھمنڈی نے بے توقیر کیا،ہم میثاق جمہوریت کی اسپرٹ کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم مایوس ہے کہ پارلیمنٹ میں صرف ایک شخص کی رہائی اور سہولیات میں اضافے کا نعرہ لگتا ہے،ہم  پارلیمنٹ کو عوامی فلاح کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی زہنی تسکین کیلئے تنقید کرتے ہیں۔یہ ایک انسان کی پرستش میں لگ گئے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ کے پی کے  میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں،سوات میں دہشت گردی کا واقع پیش آیا ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخواکرسی کے مجاز اور اہل ہی نہیں ہے۔ اس شخص نے پاکستان کے آئین کو چیلنج کیا ہے اور وہ آئینی طور پر اس عہدے کا اہل نہیں ہے۔ پاکستان میں آئیں آور قانون ہے اور اسمبلیاں ہیں ان کو کیسے وہ توڑ سکتے ہیں۔سندھ کا بارڈر بھی کئی ممالک کے ساتھ لگتا ہے۔ علی امین کے نام کے ساتھ میں صاحب بھی نہیں لگاتی۔ علی امین جیسے بندے کو افغانستان والے ہی رکھیں۔ایم این اے  مخدوم طاہر رشید الدین بھی اس موقع پر موجودتھے۔