راجوری میں بھارتی فوجی کارروائی میں دو کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر: بھارتی فوج نے پیر کو اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔