امریکی ویزے کے سلسلے میں سفارت خانے کا اہم اعلان


اسلام آباد(صبا ح نیوز) امریکی سفارت خانے نے ویزوں کے سلسلے میں انٹرویو کی چھوٹ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی بی ون، بی ٹو ویزوں کی تجدید کرانے والوں کو توسیع دی جائے گی، 60 سال یا زائد عمر والوں کو بی 1، بی 2 ویزے بغیر انٹریو ملیں گے۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق جو ویزے 48 ماہ میں ختم ہو چکے ہیں، وہ بھی شرکت کے اہل ہیں، اہل درخواست گزار نئے طریقہ کار پر درخواستیں دے سکتے ہیں۔تاہم سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی قانوں کے مطابق کچھ اہل ویزا ہولڈرز کو انٹرویو کے لیے بلایا جا سکتا ہے