اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور ممبر قومی اسمبلی ،چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہاکہ کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد میں تحفظ ختم نبوت ۖکا پرچم بلند سے بلند تر رہے گا ۔کوئی گروہ اور کوئی سازشی عناصر کبھی بھی عظمت رسولۖ اور ذکر رسولۖ کی روشنی کم نہیں کرسکتے ۔ 7 ستمبر یوم تحفظ ختم نبوتۖ کی گولڈن جوبلی کے حوالے نشست میں راہنماوں کا کہنا تھا کہ نبی مکرمۖ ازل سے صبح قیامت اور اس کے بعد میدان حشر تک آخری نبی ہیں اور رہیں گے ۔
پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا کہ 50 برس قبل 7 ستمبر 1974 کو قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کرکے قادیانیوں کو اقلیت قرار دے کر تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ پاکستانی قوم نے یوم تحفظ ختم نبوتۖ تاریخی انداز سے منا کر تاجدار مدینہ سے اپنی بے مثال وابستگی کا ثبوت دیا۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ سردار محمد یوسف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا اور وہ منظور ہوا۔ اسی طرح کے پی کے اسمبلی میں توہین اہل بیت و صحابہ کرام کی قرارداد بھی منظور کرواہی۔