آزاد کشمیر کے 24 سو وارڈ ز میں درس قران کے حلقے شروع کیے جائیں گے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے ا میر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن اللہ کے دین کا پیغام لے کر آزا دکشمیرکے شہروں اور بستیوں میں پھیل جائیں،ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک اللہ کے دین کی دعوت پہنچائیں،اللہ کے دین کو قائم اور نافذ کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،اللہ کے دین کے غلبے کی جدوجہد کرنا سب سے بڑی نیکی ہے ،فریضہ امامت دین پوری امت پر فرض ہے،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے،جو کام اللہ اپنے پیغمبروں سے کراتے تھے وہ آخری نبی کے بعد اس امت کے ذمہ ہے،

ان خیالات کا اظہارانھوں نے تین روزہ مدرسین کی تربیت گاہ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرقاضی شاہدحمید ایڈووکیٹ مولانا منیر ضیاپروفیسر ڈاکٹر حبیب لرحمان عاصم سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کیاجائے اسوائے رسول ۖکا اپنایا جائے،اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام قیام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اللہ کے دین کا پہلے فہم حاصل کیاجائے ،

انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 24سووارڈ ز میں درس قران کے حلقے شروع کرنا چاہتی ہے جلد کشمیر کے ہر وارڈز میں درس قرآن شروع کریںگے۔جماعت اسلامی کا ہر فرد عوام کے پا س جائے اس کو جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائے جماعت اسلامی کی دعوت کوئی نئی دعوت نہیں ہے بلکہ وہ دعوت ہے جو انبیاء نے دی ہے جماعت اسلامی انبیا کی دعوت کو لے کر نکلی ہے۔