اسلام آباد (صباح نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے واپڈ ملازمین کو اپنے اضلاع میں واپسی، لفٹ کینال ، ڈیرہ ائیرپورٹ کی بحالی راجن پور تک شاہراہ کی تعمیر دوردراز دیہاتوں کو گیس فراہمی پاسپورٹ دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کی اپ گریڈیشن کی منصوبوں کی خوشخبری سنادی اپنے وڈیو بیان میںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے تبدیل کیئے گئے واپڈا ملازمین کی واپسی کا وعدہ پورا کرلیا گیا ہے ان ملازمین کی واپسی شروع ہوگئی ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ غازی خان چار رویہ سڑک کے ٹینڈرز لگ چکے ہیں۔چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا رواں سال افتتاح کیا جائے گا۔
پاسپورٹ دفتر کی اپ گریڈیشن ہوگی یہ وفاق سے متعلق منصوبے ہیں جس حوالے سے ہمیں اہم کامیابی ملی ہے ۔ صوبہ اور علاقہ کی ترقی کے لیئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔دریں اثناعالمی ادارہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے پاکستان میں ڈپٹی نمائندہ فرخ توئیرو سے گفتگو گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں زراعت کے شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ہم معاشی آسودگی حاصل کرسکتے ہیں اس حوالہ سے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی جس میں عالمی اداروں کا تعاون بھی انتہائی ضروری ہوگا.ملاقات میں خیبرپختونخوا میں زراعت کے فروغ اور اس حوالہ سے کاشتکاروں کو تربیت اور سہولیات کی فراہمی کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا فروٹ اور سبزیوں کے حوالہ سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے ہمارے صوبہ میں ترناب اور رتہ کلاچی جیسے ریسرچ سنٹرز ہیں ، رود کوہی نظام آبپاشی اور چشمہ رائیٹ بنک کینال موجود ہے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے صوبہ میں آٹھ شوگر ملز میں سے پانچ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ میں لائیو سٹاک ۔
فشریز کا شعبہ بھی توجہ طلب ہے جس سے وابسطہ افراد بھی معاشی آسودگی کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ وسط ایشیا کے ساتھ ہمیں زراعت کے فروغ کے لیئے تعاون بڑھانا ہوگاعالمی اداروں بالخصوص فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن جیسے اداروں کو چاہیئے کہ وہ اس جانب توجہ مبذول کریں گورنر ہاس اس حوالہ سے بھرپور تعاون فراہم کرے گا تاکہ پیدوار میں بھی اضافہ ہو اسکا معیار بھی بلند ہو اور اسکی پیکنگ بھی عالمی تقاضوں کے مطابق ہو ،ہم عالمی اداروں اور اس صوبہ کے ہر شعبہ زندگی کے درمیان تعلقات کے قیام میں کردار ادا کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں ملاقات میں مستقبل میں متعدد تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی فلاحی منصوبہ جات پر کام کرنے پر ہم آہنگی کا اظہار کیا گیا ۔