سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر نظر بند کرکے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان جاری میں میر واعظ کی پھر نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گھر تک محدود کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض انتظامیہ نے میر واعظ کو جامعہ مسجد میں نما ز جمعہ ادا اور وہاںا جتماع سے خطاب کرنے سے روک دیا۔انجمن اوقاف جامع مسجد نے میر واعظ کی نظر بندی کو قطعی طور پر بلا جواز اور مسلمانوں کی دینی امور میں صریح مداخلت قرار دیا۔