نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ہاؤسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ محترمہ انجیلا رینر سے ملاقات

لندن (صباح نیوز)نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار  نے برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ہاوسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ محترمہ انجیلا رینر سے ملاقات کی ،نائب وزیراعظم برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں نے برطانوی نائب وزیراعظم کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی، ملاقا میں نائب وزیراعظم   نے دوطرفہ اور علاقائی ڈومینز میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط پاکستان-برطانیہ شراکت داری کی اہمیت پر زور،نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے تعاون کو سراہا،

انہوں نے2022 کے سیلاب کے بعد نائب وزیر اعظم رینر کے دورہ پاکستان کو سراہا، نائب وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کے لیے بین الاقوامی امداد کو متحرک کرنے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا دونوں حکومتوں کی مشترکہ ترجیحات ہیں،نائب وزیر اعظم نے پاکستانی برآمدات تک برطانیہ کی مسلسل ڈیوٹی فری رسائی کو بھی سراہا،نائب وزیر اعظم رینر  نے  نائب وزیر اعظم ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے منتخب ہونے پر مبارکباد دی نائب وزیر اعظم رینر نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کے کردار کا اعتراف کیا