ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،عید میلادالنبیۖ 17 ستمبر ہو گی: رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،عید میلادالنبیۖ17ستمبر ہو گی۔ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا مرکزی اجلاس مولانا سید عبدالخبیر ازاد کی زیر صدات ہوا، ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے حتمی اعلان کیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے ۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہ پنجاب کی 38 رسد گاہوں سے بھی ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ آج ملک میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، لہذا یکم ربیع الاول 6 ستمبر اور عید میلادالنبیۖ 17 ستمبر کو ہو گی