القرارہ میں عظیم فتح صرف ایک علاقے کی نہیں، بلکہ یہ دشمن کے خلاف ہماری جدوجہد میں ایک اہم موڑ ہے،حماس


غزہ(صباح نیوز) حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ شمال مشرقی خان یونس کے القرارہ علاقے میں ہماری بہادرانہ کارروائی نے دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا

اپنے جاری بیا میں ترجمان نے کہاکہ ہمارے دلیر مجاہدین نے ایک گھر کے اندر محصور دشمن افواج کو نہ صرف نشانہ بنایا بلکہ ان کی تمام تدبیریں ناکام بنا کر ان کے حوصلے بھی توڑ دئیے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب گھات ایک عظیم فتح کی علامت ہے، جس نے ثابت کیا کہ دشمن کتنی ہی چالیں چل لے، ہمارا عزم اور ہمارے جوانوں کی بہادری ہر چال کو ناکام بنا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ القرارہ میں یہ کارروائی دشمن کے لیے ایک سبق ہے کہ وہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔یہ فتح صرف ایک علاقے کی نہیں، بلکہ یہ دشمن کے خلاف ہماری جدوجہد میں ایک اہم موڑ ہے۔ اس کامیابی نے نہ صرف ہماری قوت کو ظاہر کیا بلکہ یہ بھی کہ ہم اپنے مقصد کے حصول کے لیے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔