وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے عہدہ چھوڑ دیا

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف خان درانی نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی  کے مطابق  ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آصف درانی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدہ چھوڑا ہے۔آصف درانی نے مئی 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا۔ آصف درانی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی اسامی خالی ہے۔

افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی اس سے قبل 2005 سے 2009 تک کابل میں پاکستانی مشن کے ڈپٹی چیف کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔انہوں نے ایران اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ آصف درانی نے اس سے قبل نئی دہلی، نیویارک، کابل اور لندن سمیت مختلف سفارتی تعیناتیوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے،معاون خصوصی برائے افغانستانآصف درانی کا دفتر میں  دوروز قبل بدھ کو آخری روز تھا۔