چلی کی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی سے متعلق کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست دائر

دی ہیگ(صباح نیوز)چلی نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی سے متعلق کیس میں جنوبی افریقہ کا فریق بننے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔جنوبی افریقہ نے دسمبر 2023 میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے کیس دائر کیا تھا۔

یاد رہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممالک کسی بھی ایسے کیس میں بطور فریق حصہ لے سکتے ہیں۔عالمی عدالت انصاف نے 24 مئی 2024 کو اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کا کہا تھا۔ اسرائیل آج کل امریکہ کے ذریعہ جنوبی افریقہ پر اپنا کیس واپس لینے کے لیے دبا وڈال رہا ہے۔