کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے تحت ہفتہ 5 فروری کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا، 5فروری کو کراچی، حیدرآبا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،تھرپارکر،نواب شاہ، میرپورخاص،گھوٹکی،خیرپور شکارپور،کندھ کوٹ ، ٹھٹہ ، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، بدین، گولارچی، ٹنڈوباگو، ماتلی، ٹنڈوآدم سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں، مظاہرے، ہاتھوں کی زنجیر اور سیمینار منعقد کی گئیں جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنماوں کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔
کراچی میں مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، حافظ نعیم الرحمان، میرپورخاص میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، حیدرآباد میں محمد حسین محنتی، لاڑکانہ میں کاشف سعید شیخ، جیکب آباد میں حافظ نصراللہ چنا، شکارپور میں پروفیسر نظام الدین میمن، نوشہرو فیروز میں ممتازحسین سہتو،مولانا عبدالقدوس احمدانی بدین، نواب مجاہد بلوچ ٹنڈومحمد خان، مولانا حزب اللہ جکھروخیرپور،آفتاب ملک ٹھٹہ،عبدالحفیظ بجارانی کندھ کوٹ،حافظ طاہر مجید شہدادپور اور محمد افضال آرائیں ، گھوٹکی میں محمد حسن کھوسہ یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت و خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ”کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالااللہ، کشمیر بنے گا پاکستان”کے نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔
میرپورخاص: جماعت اسلامی کے تحت ضلعی دفتر سے پریس کلب تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ آج 05فروری کے دن ساری دنیا کے اندر بھارتی سفارتخانوں کے سامنے مظلوم کشمیری عوام احتجاج کررہے ہیں، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ کشمیری عوام بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے سامنے استقامت وجرات کا کوہ گراں ثابت ہوئے ہیں۔ کشمیری مسلمانوں کے عزم واستقلال کے سامنے بھارتی سورماؤں کو شکست کا سامنا ہے۔حکومت پاکستان کشمیر پر معذرت خواہانہ رویہ ترک کر کے کشمیر میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیر میں بھارتی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کی مفادات کے تحفظ کا ادارہ بن چکا ہے۔ دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کواپنی بقاء کی جنگ خود لڑنا ہوگی۔مسئلہ کشمیر تقسیمِ برصغیر کا نامکمل ایجنڈا اور عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ ہے۔ اس موقع پر ضلعی امیر جی نور الہی مغل سیکریٹری محمد رفیق چوھان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیانواب شاہ، حیدرآباد:
جمامیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے نواب شاہ اور حیدرآباد میں یکجھتی کشمیر ریلوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے، قمر توڑ مہنگائی اور ناکام خارجہ پالیسی سے عوام کی زندگی اجیرن اور مسئلہ کشمیر کو سرد خانہ میں ڈالا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت ملک کے ساتھ قائد کے بنک اسٹیٹ بینک کو بھی آئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیا ہے۔ اس لیے کشمیر کے ساتھ پاکستان کو بھی آزاد ہونا چاہیے۔حکمران بھلے غیروں کے غلام بنے رہیں مگر غلامان مصطفیٰ کے دل اسلام اور اپنے کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ عالمی ضمیر اور حقوق انسانی کے اداروں کو کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا نوٹس اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا موقع دیا جائے تاکہ وہ آزاد و خود مختیار زندگی گذار سکیں۔
اس موقع پر چیف سردار زبیر خان سولنگی امراء اضلاع سرور احمد قریشی، عقیل احمد خان ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔نوشہروفیروز: یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر ریلی زیر قیادت نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محترم ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ،،ضلعی امیر محمد شبیر خانزادہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری محمد ہاشم لاشاری کی قیادت میں مدینہ مسجد تا پریس کلب ریلی نکالی گئی جس سے صوبائی نائب امیر ممتاز حسین سہتو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان اور بقا کی جدوجہد ہے، کشمیر بھارت کی مکمل گرفت میں آگیا تو یہ پاکستان کی بربادی ہوگی،
دریں اثناء انہوں نے مٹیاری میں منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، سندھ کا پانی کشمیر سے آتا ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا تو سندھ زرخیز ہوگا، کشمیر پاکستان کیلئے معاشی اور جغرافیائی ضرورت ہے، حکمران بزدلانہ رویوں سے کشمیری عوام کو مایوس کررہے ہیں، پاکستانی عوام کو بیدار ہونا ہوگا۔ اس موقع پر ضلعی امیر فقیر محمد لاکھو،جے آئی یوتھ کے اظہار الحق نے بھی خطاب کیا۔ جیکب آباد میں ضلعی دفتر سے پریس کلب تک یکجہتی کشمیر ریلی صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز ،ضلعی امیر حاجی دیدار لاشاری، امداد اللہ بجارانی،غلام حیدرپیرزادہ ودیگر قائدین کی قیادت میں نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ پاکستان کے منافق اعظم نے کہا کہ ہم کشمیر کا سفیر بن کر کیس لڑیں گے، جس طرح انہوں نے پاکستانی عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر گئے ہیں ایسے ہی کشمیر کو بھی بھول چکے،
اگر سیاسی اور عسکری قیادت سنجیدہ ہوکر کشمیری عوام کا مقدمہ لڑے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، جماعت اسلامی پاکستان اور کشمیری عوام کے کاز کو نقصان پہنچانے والے حکمرانوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھے گی، کشمیر کے عوام کی جدو جہد بے مثال ہے جنہوں نے گزشتہ پون صدی سے ہر ظلم سہا مگر حوصلہ نہیں ھارا پاکستانی قوم کو مجاھد ملت قاضی حسین احمد نے 1990 پانچ فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں سے یوم یکجہتی منانے کی جو راہ دکھائی ہے قوم ثابت قدمی سے اس پر گامزن ہے سید علی گیلانی برہان مظفر وانی سمیت لاکھوں کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔لاڑکانہ:۔ جماعت اسلامی لاڑکانہ کے تحت سیاسی،مذہبی،
سماجی تنظیموں کے ساتھ یکجہتی کشمیر ریلی بندر روڈ سے باغ جناح چوک تک نگالی گئی جس سے صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امن کے ٹھیکیدار امریکہ، برطانیہ،یورپی یونین اور اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی آشیرواد سے کشمیری عوام کی نسل کشی کررہا ہے، ، کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے آواز اٹھانا ہمارا دینی اور ملی فریضہ ہے، حکمران کشمیری عوام کو بھارتی استبداد سے آزادی دلانے کی بجائے آئی ایم ایف سے بھیک مانگ کر ملک کو گروی اور عوام کو مہنگائی کے سونامی میں غرق کردیا ہے، پاکستان کے عوام اپنا فریضہ اداکرتے رہیں گے اور کشمیر کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
اس موقع پر ضلعی امیر قاری ابو زبیر جکھرو، خاکسار تحریک کے حیدر مغل،مجلس وحدت الملمین کے طارق کشمیری،،جمعیت علماء اسلام کے مولانا منظور احمد نعیمی،شیعہ علماء کونسل کے امان اللہ بھٹو،سنی تحریک کے عبدالعزیز قاسمی ،اسلامک لائزر موومنٹ کے صدر عاشق دھامراہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔کندھ کوٹ:جماعت اسلامی کے تحت گھنٹہ گھر سے پریس کلب تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی،ضلعی امیر لالا عبدالفتاح پٹھان،جے آئی یوتھ کے صدر غلام مصطفی میرانی نے کی۔خیرپور: جماعت اسلامی خیرپور کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی صوبائی نائب قیم مولانا حزب اللہ جکھرو، ضلعی امیر ثناء اللہ جونیجو کی قیادت میں نکالی گئی جس میں شہریوں ،جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بدین: بدین جماعت اسلامی کی جانب سے گولارچی، تلہار، ٹنڈوباگو اور بدین میں شہریکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں، جن سے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی ضلعی امیر سیدعلی مردان شاہ جنرل سیکرٹری عظیم احمد منصوری ، پیر علی احمد شاہ ، اللہ بچایو ہالیپوٹہ ، پروفیسر علی احمد بلیدی ،جماعت اسلامی سندھ مجلس شوریٰ کے رکن سید داود شاہ گیلانی، غلام رسول احمدانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم جونیجو ودیگر نے خطاب کیا۔ٹھٹہ: جماعت اسلامی ضلع ٹھٹہ کے تحت یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری ٹھٹہ میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس سے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا آفتاب ملک، ضلعی امیر الطاف احمد ملاح، عباالمجید سموں،عبداللہ آدم گندرو،جمعیت علمائے اسلام ضلع ٹھٹہ کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الوھاب اور مولانا سلیم عاطف سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ٹنڈومحمد خان: کشمیر بنے گا پاکستان،
کشمیریوں سے رشتہ کیا؟ لاالہ الا اللہ:جماعت اسلامی ضلع ٹنڈو محمد خان کی طرف سے 5 فروری یوم یکجھتیء کشمیر کے حوالے سے پریس کلب ٹنڈو محمد خان پر بھارتی مظالم،اقوام عالم کی دوغلی پالیسی،عالمی مردہ ضمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری نواب مجاہد بلوچ، ضلعی امیر حافظ لعل محمد ودیگر نے خطاب کیا۔5 فیبروری یوم کشمیر کے موقع پر کشمیر کے لوگوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی یوتھ گھارو کی جانب سے ایک زبردست ریلی نکالی گئی جس کی صدارت جماعت اسلامی یوتھ کے صدر حماد اشرف راجپوت نے کی اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری ملک آفتاب احمد حافظ نور محمد کوریجو محمد حمزہ ناھیو گھارو کے امیر مولانا عبدلسمیع ہالیپوتہ نے خطاب کیا۔
جماعت اسلامی ضلع سکھر کے تحت شاندار یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ حزب اللہ جکھرو،ضلعی امیرایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری ،زبیر حفیظ شیخ،حافظ عبدالعلیم تنیو نے خطاب کیا۔ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید، جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری کی سربراہی میں پریس کلب ٹنڈوآدم سے جناح چوک تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی.شکارپور،شہدادکوٹ،ٹنڈوالہیار،ٹنڈوجام ،ڈگری، جھڈو سمیت دیگر شہروں میں بھی جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں جن سے مقامی رہنمائوں نے خطاب کیا۔