بیجنگ (صباح نیوز)بیجنگ سرمائی اولمپکس کے شاندار مقابلوں کا آغاز ہو گیا اور دنیا بھر کے اتھلیٹس کا استقبال کیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطا بق موجود اولمپک کھیل اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہو رہے ہیں جس نے اولمپک سائیکل میں سرمائی اولمپکس کے کھلاڑیوں کی محنت کو رائیگاں ہونے سے بچا لیا ہے۔ اتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔
امریکی الپائن اسکئیر ٹریوس نے کہا کہ یہ میری زندگی کا پہلا موقع ہے کہ میں چین آیا ہوں۔ بیجنگ خوبصورت شہر ہے اس کے نیلے آسمان پر سورج پوری آب و تاب سے چمک رہاہے۔
ایکواڈور کی الپائن اسکیئر ٹیم کی اتھلیٹ سارہ ایسکوبار نے کہا کہ چین بہت خوبصورت ہے۔ کینیڈین سنو موبائل ایتھلیٹ کرسٹوفر سپرنگ نے کہا کہ ہم شاندار ماحول میں اپنے جوہر دکھانے کے منتظر ہیں۔