کراچی(صباح نیوز) کراچی سے سینیٹری پائپوں میں چھپا کر برطانیہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ 360 کلو منشیات قبضے میں لے لی گئی۔
کراچی میں اے این ایف انٹیلی جنس اور پورٹ کنٹرول یونٹ نے مشترکہ کارروائی کی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کنٹینر کو قبضے میں لے کرتلاشی لی گئی۔کنٹینرمیں موجود1200 سینیٹری پائپ مشکوک پائے گئے۔ تلاشی پر ہرپائپ سے 300گرام منشیات برآمدہوئی۔ مجموعی طور پر 360کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینر کراچی کی کمپنی کے ذریعے برطانیہ بھیجوایاجارہاتھا۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ معاملے کی مزید تحقیقات بھی کی جا ری ہیں۔