وزیراعلی خیبر پختونخوا کاصوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

پشاور(صباح نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے صوبے بھر میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔علی امین گنڈاپور نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کارڈ کا اجرا اپر چترال سے کیا جائے گا۔ایک بیان میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ  پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجرا کررہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ بہترین نتائج کے لئے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی، یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا۔وزیراعلی کے پی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔