بانی پی ٹی آئی اقتدار کے منگتے ہیں،مریم اورنگزیب


 لاہور(صباح نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے منگتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہروپیے ہیں اور این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہی۔ بانی پی ٹی آئی اب خود سب سے بڑے غلط فہمی کا شکار ہیں سب ان کی اصلیت سمجھ چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی  اقتدار کے منگتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مکار بہروپئے نے جھوٹ بول کر4 سال عوام کو غلط فہمیوں کا شکار بنایا۔ کبھی سائفر لہرا کے تو کبھی امریکا کا نام لے کر۔ عمران خان روئیں، چیخیں یا پیٹیں این آر او نہیں ملے گا نہ ہی کیس ختم ہوں گے۔ انہیں جواب دینا ہوگا۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ 9 مئی اور ائیربیس پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا۔ کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑنا ، فوجی تنصیبات، قائد اعظم ہاؤس اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا۔ جی ایچ کیو پہ حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟ ملک کے ڈیفالٹ، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان لانا کس فرد کے خلاف حملہ تھا؟۔