مردان ، پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ،کالعدم ٹی ٹی پی کے 4دہشتگر د ہلاک

مردان(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میںپولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کو ضلع مردان میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مردان میں تھانہ چورہ کے حدود میں مشترکہ آپریشن کیا،

اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔ مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کئے گئے آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔