جلد کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا شروع ہوگا۔مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی بلوں ،ٹیکسزومہنگائی میں اضافہ اور آئی پی پیز کی لوٹ مارکے خلاف بہت جلد کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا شروع ہوگا جماعت اسلامی نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بہت بڑے بڑے لٹیروں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے عوام اگربجلی بلوں ،ٹیکسزومہنگائی میں کمی  اور آئی پی پیز کی لوٹ مارختم کرنا چاہتا ہے تو جماعت اسلامی کے دھرنوں واحتجاج میں شرکت کریں ۔جلائو،گھیرائو،قتل وغارت اور لوٹ مار کے بجائے جمہوری طریقے سے احتجاج کرناچاہیے ۔بلوچستان وفاق ومقتدرقوتوں کی بے حسی غفلت وکوتاہی ،جمہوری آئینی حقوق نہ دینے کی وجہ سے آٹش فشاں بنا ہوا ہے ۔اسماعیل ہانیہ بہادر حقیقی مجاہد اور فلسطین کی آزادی کیلئے خاندان سمیت میدان عمل میں عملی جہاد کر نے والا لیڈرتھا۔

ان خیالات کا اظہاراظہار انہوں نے دھرنے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ودیگرذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں کوئٹہ میں دھرنے کے حوالے سے مشاورت ،فیصلے اورتقسیم کا رہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی ،حافظ نورعلی نے کہاکہ حقیقی عوامی مسائل پر سیاست کرنے کے بجائے عوام کومشکلات سے نکالنے ،بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافے کے خلاف صرف جماعت اسلامی میدان میں نکلی ہے دیگر جماعتیں اقتدارکے حصول ، مقدمات ختم کرنے ،الیکشن کے ہار کو جیت میں بدلنے اورگرفتاری رہائی ،مقدمات کی سیاست میں الجھے ہوئے ہیں جماعت اسلامی نے حکومت ومقتدر قوتوں کے لاڈلوں کے خلاف میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کوئٹہ دھر نے کو کامیاب بنانے کیلئے امراء اضلاع ،ذمہ داران بھر پور تیاریاں شروع کریں جیسے ہی مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال آئیگی تو دھرنافوری شروع کرنا ہے ۔الحمداللہ جماعت اسلامی اورہر سطح کے قائدین بھر پور دیانت داری واخلاص سے عوامی مسائل پر پورے ملک میں احتجاج کر رہی ہے اسی وجہ سے عوام کی امید بھی صرف جماعت اسلامی سے ہے جماعت اسلامی کا نہ سیٹوں کا مسئلہ ہے اورنہ ہارجیت ،مقدمات ،رہائی وگرفتاری ۔جماعت اسلامی صرف عوام کو ریلیف دینے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہے اور آئی پی پیز کے بڑے بڑے لٹیروں کے خلاف صرف جماعت اسلامی احتجاج کر سکتی ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیںتاکہ لٹیرے ناکام ہوجائے اورعوام سرخرورہے ۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ اسلام آبادمیں بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ اورنارواآئی پی پیز لٹیروں کے خلاف حق دو عوام کوجماعت اسلامی کا عوامی انقلابی دھرنا شروع ہے جس رکن نے بھی دھرنا میں شرکت نہیں کیا وہ دھرنے میں لازمی شرکت کریں دھرنے میں شرکت ہر رکن کیلئے لازم ہے کوئٹہ میں بھی بہت جلد مرکزی امیر کی کال وحکم پر جلد دھرنا شروع کیا جائیگا عوام کے مسائل ہر آوازاُٹھانے والی صرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی بدعنوانی سے پاک اور عوام کے مسائل پر اخلاص ونیک نیتی سے آوازاُٹھانے والی ملک گیر منظم حقیقی عوامی اسلامی پارٹی ہے کسی بھی جگہ دھرنے کے انعقادیا راستوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سخت رد عمل دکھا یاجائیگا حکمرانوں کو ہر صورت ہمارے عوامی جائز قومی مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے ۔

دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب اور وفودسے ملاقاتوں کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ   میدان میں صرف جماعت اسلامی ہے جو سیٹ ،اقتدار،لیڈر بچانے ،لیڈر کی مقدمات ختم ورہائی ،مفادات کیلئے نہیں صرف بجلی قیمتوں،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ بڑھانے اور آئی پی پیز معاہدوں کے ذریعے لوٹ مار ختم کرنے کیلئے ہیں آئی پی پیز معاہدوں میں شامل قوتوں کو سامنے لاکر قرارواقعی سزادیکر جائیدادضبط اور ملک بدرکیا جائے ۔دیگرموروثی پارٹیوںکا احتجاج سیٹ ،قائد،مفادات وحکمرانی کے حصول کیلئے ہیں حکمران ومقتدرقوتیں خود پر لگے ٹیکس کم کرنا چاہتے ہیں نہ مراعات ،مفت خوری میں کمی لانے کیلئے تیار ہیں سرمایہ داروں پر ٹیکس کے بجائے تنخواہ دار مزدوروں وملازمین اورکم آمدنی والوں پر ٹیکس ،بجلی قیمتیں اورمہنگائی بڑھارہے ہیں ہم ان مظالم کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں اگر عوام نے ساتھ دیاتو حکمرانوں کو مجبور کریں گے کہ عوام کو ریلیف دیں بصورت دیگر غریب غریب تراورامیروں حکمرانوں مقتدرقوتوں کی لوٹ مار میں کمی آئیگی بلکہ ان کے سرمایہ وجائیداد اضافہ ہی ہوتاجائیگابھاری سودی قرضوں ،قیمتوں اورحکمرانوں کے روزافزوں مراعات ومفادات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ آئی ایم ایف ،حکمران ،نیشنل وانٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ ملکر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں سب آپس میںملے ہوئے ہیں روکھنے والاصرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی ملک کے پچیس کروڑعوام کی آوازبنکر حکمرانوں مقتدر قوتوں سے حقوق چھین لیگی جب تک عوام حقوق کیلئے بیدارنہیں ہوگی تبدیلی آئیگی نہ حقوق ملیں گے جماعت اسلامی اقتدارمیں نہیں آئی سب نے اقتدارمیں بار بارآکر صرف وعدے اولوٹ مار کیے عوام کو حقوق ملی، قرضے ختم ہوئے نہ مہنگائی بے روزگاری میں کمی آئی ۔انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلائیگی لٹیروں کا راستہ روکھے گی اور بدعنوان اسٹبلشمنٹ وحکمرانوں کا حتساب کریگی