امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گئے


دوحہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان فلسطینی مزاحمتی تحریک کے شہید قائد ا سماعیل ھنیہ کی جنازہ میں شرکت کے لئے دوحہ پہنچ گئے ۔

قائم مقام امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ دوحہ میں وہ عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین سے ملاقات اور مسئلہ فلسطین کے حل اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امیر جماعت آج ( ہفتہ کو) وطن واپسی کے بعد دوبارہ دھرنے میں شرکت کریںگے ۔