راولپنڈی(صباح نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ لیاقت باغ کے سامنے لیاقت روڈ پر ادا کی گئی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں ہزاروں افراد نے اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نائب امراء لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم ،اسامہ رضی، ڈائریکٹر امورخارجہ آصف لقمان قاضی شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم،جاویدقصوری دیگر رہنما بھی موجودتھے ،فلسطینوں کے ایک وفد نے بھی شرکت کی ۔
شرکاء دھرنا نے مری روڈ سے لیاقت روڈ تک مارچ کیا۔جڑواں شہروںاور گردونواح سے بڑی تعداد سے عوام غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آئے۔ اس طرح جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت عام افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شرکاء نے شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے،شہادت سعادت، اسرائیل کا ایک اعلاج الجہاد الجہاد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔دعا کے موقع پر آنکھیں اشکبار تھیں۔