لاہور(صباح نیوز)مال روڈ پر حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔غائبانہ نماز جنازہ کی امامت جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ محمد ادریس نے کروائی، غائبانہ نماز جنازہ میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے، ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر بدھ کی صبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں اسماعیل ہانیہ کا سکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوا تھا