اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کوہاٹ، درہ آدم خیل میں شدید بارشوں کے باعث ایک خاندان کے 11 افراد کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ وہ اس المناک واقعہ پر غمزدہ ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ ایسے شدید طوفان اور سیلاب کے دوران لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments