شانگلہ( صباح نیوز)ضلع نوشہرہ کے علاقے خیر آباد کے کوئلہ کان میں حادثہ ۔ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 3 محنت کش مزدور لقمہ اجل بن گئے۔ جان بحق ہونے والے محنت کشوں میں دو سگے بھائی بھی شامل۔ تینوں کا تعلق ایک ہی گاؤںہیں۔ ملک بھر کے مختلف حصوں میں کوئلہ کے کانوں میں حادثات میں شانگلہ کے سینکڑوں کی تعداد میں محنت کش رزق حلال کی کمائی میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
رواں ماہ جولائی میں مسلسل حادثات صرف جولائی میں جان بحق کو ئلہ کان محنت کشوں کی تعداد 15 سے تجاوز کر گئی آئے رو زشانگلہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی میت شانگلہ پہنچانا اب ایک معمول بن چکا ہے۔ خیر اباد نوشہرہ کوئلہ کان حادثہ گزشتہ شب پیش ایا جس میں ضلع شانگلہ کے گائوں پیرآباد بنجاڑ سر کے بخت ذادہ والد شان بصری ، آمین علی والد امان اللہ ، عظیم اللہ والد آمان اللہ ساکنان بنجاڑ سر پیرآباد تحصیل الپوری ضلع شانگلہ جان بحق ہونے والو ں میں شامل ہیں جس کی لاشیں نوشہرہ سے شانگلہ پہنچنے کے بعد سپردخاک کرادی گئی جس کی وجہ سے علاقے میں قیامت صغٰری رہا ۔ہر آنکھ آشکبار رہی ۔علاقے بھر میں فضاء سگوار رہی۔