لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت نے سول سروینٹ رولزمیں ترمیم کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سول سروینٹ رولز میں بڑی تبدیل کر دی، پنجاب حکومت نے سول سرونٹ رولز1974 کا رول 17اے ختم کردیا ۔
پنجاب حکومت کا سول سرونٹ رولز1974 کا رول 17اے ختم ہونے کے بعد دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں یا بیوی کو سروس کوٹہ پر سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔ واضح رہے کہ پہلے سرکاری ملازم کے دوران سروس وفات پربیٹے،بیٹی یابیوی کونوکری دی جاتی تھی۔