خانیوال(صباح نیوز)خانیوال اڈہ پیرووال ٹرالر اور 2 موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
جاں بحق ہونیوالوں میں45 سالہ عاصمہ بی بی اور 50 سالہ رمضان شامل ہیں ۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال خانیوال منتقل کیاگیا ۔