جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری حلقہ خواتین کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کا عمل مکمل

لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری حلقہ خواتین کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل ہو گیا ہے۔ صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کی زیرنگرانی 20جولائی کو گنتی کا عمل مکمل ہوا، نتائج کے مطابق حلقہ 1رحیم یار خان سے ضمنی انتخاب میں محترمہ تسنیم سرور مرکزی مجلس شوری حلقہ خواتین کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔