محمد اکرم ملک پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن کابلامقابلہ چیئرمین منتخب

فیصل آباد(صباح نیوز)  مقامی صنعت کار محمد اکرم ملک کوآل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن کابلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیاگیا-اس امرکا فیصلہ ایک جنرل اجلاس میں کیاگیا-وہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد نواز ملک کے قریبی عزیزہیں تاہم انہوں نے کبھی سیاست میں حصہ نہیں لیا-ان کی نامزدگی کی تجویزسابق ریجنل چیئرمین چوہدری حبیب احمد گجرسمیت دیگر رہنماں نے کیا تھا