کراچی(صباح نیوز)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق سید سجاد حیدر زیدی کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین مسجد امام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4میں ادا کی گئی۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے علی حیدر زیدی سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فرخ حبیب نے علی زیدی کے والد کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ والد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔