گجرات، راولپنڈی میں پولیس مقابلے ،2ڈاکوہلاک،ایک زخمی حالت میں گرفتار ،ایک پولیس اہلکار زخمی


گجرات ،راولپنڈی(صباح نیوز)گجرات اور راولپنڈی میں پولیس مقابلوں میں 2ڈاکوہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتر کر لیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ گجرات میں جی ٹی روڈ پر پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ ہوا، اس دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک پولیس پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ا ، 3 ڈاکوفرار ہو گئے ۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے پیرودھائی مور کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ لاش اور زخمی ڈاکو کو ڈی ایچ کیومنتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹرسائیکل، 2 پستول اور موبائل فونز قبضے میں لے لئے گئے۔