حکومتی سطح پر بدعنوانی ختم ہوگی توعوام کوحکومت پر اعتمادہوگا،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی سطح پر بدعنوانی ختم ہوگی توعوام کوحکومت پر اعتمادہوگاحکومتی سطح پردیانت داری اپناکر مفت خوری ختم کرکے عوام کا اعتماد حاصل کیاجاسکتاہے مسائل کے حل کیلئے عوام کا اعتماد ایمانداری اخلاص نیک نیتی ضروری ہے حکمرانوں اورعوام میں فاصلے بہت بڑھ گیے ہیں عوام کو اعتماد دیکر ہرقسم کے خطرات ختم کیے جاسکتے ہیں ۔سیاسی عدالتی معاشی عدم استحکام کے باوجودحکمران ومقتدرقوتیں سب ٹھیک ہے کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں۔جماعت اسلامی کا اسلا م آباد ھرنا حقوق کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی گیس پٹرول کے بعدریل وٹرانسپورٹس کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے زراعت پر ٹیکس لگاکر زرعی ملک کو بنجر کرنے کامنصوبہ بنایاگیا ہے تعلیم صحت نجی شعبے کے حوالے کرکے مہنگاکرعوام کے مشکلات میںا ضافہ کر دیا گیا ہے ۔حکومتی نااہلی بدعنوانی کی وجہ سے بجلی ،گیس ،پٹرول قیمتوں اورٹیکسزمیں اضافہ ہوگیا ہے لاپتہ افراد، مہنگائی، بے روزگاری، غربت اوربدعنوانی نے حکمرانوں سمیت سب کا جیناحرام کر دیا ہے۔لوڈشیڈنگ ،بجلی ،گیس ،پٹرول قیمتوں اورٹیکسزمیں اضافے کے خلاف 26جولائی اسلام آباددھرنے میں بلوچستان بھر سے عوام شرکت کریں گے ۔کاروبار پر بندش ،روزگارناپید ہونے کی وجہ سے منشیات ،بدامنی ،بے روزگاری عام ہوگئی ہے حکومت وادارے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کا تماشہ کر رہے ہیں جماعت اسلامی عوام سے ملکر سلگتے اجتماعی قومی مسائل کے حل،پریشانیوں سے نجات کیلئے دھرنے سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے حکومت پٹرولیم مصنوعات ،بجلی،گیس قیمتوں اور لوڈشیڈنگ و فوری کم کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں سب ملکر سودی معیشت ،بھاری سودی قرضوں،لوڈشیڈنگ ،مہنگائی بے روزگاری، بدعنوانی کے خلاف مشترکہ قومی عوامی آپریشن کریںملک کے وسائل اشرافیہ کے قبضے میں اور مسائل قوم کیلئے ہے