خانیوال (صباح نیوز)خانیوال مو ٹرو ے ایم 4 پر کار آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار سوار 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ملتان سے ناران کاغان جانیوالی کار موٹروے ایم فور خانیوال کے قریب تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے ،لاشوں کو خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کار سوار تین نوجوان ملتان کے رہائشی جن کی شناخت عاطف،شیراز اور عمر کے نام سے ہوئی ۔