لاہور(صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کا انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں 12 درخواستیں دائر کر دیں۔اپنی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، میں جیل میں قید ہوں، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے، جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ عدالت کی جانب سے 12 مقدمات میں دیئے گئے جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دے۔