سری نگر: ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کر لی ہے ۔ضلع کے علاقے مغل میدان علاقہ میں تعینات بھارتی فوج کی 11راشٹریہ رائفلز کے ایک اہلکارنے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے ۔
خودکشی کرنے والے فوجی کی شناخت ریاست آندھرا پردیش کے رہائشی ایس جی رائو کے طورپر ہوئی ہے ۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 603ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات قابض فوجیوں میں شدید موسمی حالات اور گھر سے دوری کی وجہ سے خودکشیوں کو رحجان مسلسل بڑھ رہا ہے.