اسلام آباد(صباح نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں متعدد جوانوں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث اور غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ڈپٹی چئیرمین سینٹ سیدال خان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام نے لازوال قربانیوں دی ہیں جو رائیگااں نہیں جائیں گی۔
Load/Hide Comments