ویرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر نوانی کی ملاقات


لاہور(صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان نوانی نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم پی اے سعید اکبر خان نوانی نے عوامی خدمت کے 100دن کی کامیابی سے تکمیل پر وزیراعلی مریم نواز کو مبارکباد پیش کی، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پروگرام کو بھی سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز اور طبی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ 200 بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24گھنٹے سروسز مہیا ہوں گی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں تھیلیسیما سینٹر قائم ہوں گے۔

رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر نوانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی 4ماہ کی کارکردگی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہے، آپ کے غریب دوست اقدامات کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے، آپ کی متحرک قیادت میں پراجیکٹس کی برق رفتار تکمیل خوش آئند امر ہے۔