الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی نے 120خاندانوں کوونٹرپیکج فراہم کیا


راولپنڈی(صباح نیوز ) صوبائی صدرالخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمدنے کہاہے کہ رنگ ،نسل ،مذہب کی تمیزکے بغیرمختلف تہواروں،قدرتی آفات ،وبائی امراض سمیت دیگرایمرجنسی حالا ت میں لاکھوں رضاکاروں کے ساتھ چترال سے وادراورآزادکشمیرمیں ریسکیو،ریلیف ،بحالی، اورفن بچوں کی کفالت ،طبی سہولیات ،عوام تک صاف پانی کی فراہمی سمیت مستحق خاندانوں تک امدادی سامان پہنچانے کانام الخدمت فاؤنڈیشن ہے،حالیہ سخت ترین سردموسم میں مستحق خاندانوں تک گرم بسترپہنچانے کاسلسلہ جاری ہے جس میں ہمارے ڈونرزاوررضاکاروں سمیت الخدمت کی پوری ٹیم کا بہت اہم کردارہے، ہماری تمام ترجدوجہد کا مقصد اللہ کی رضاکا حصول ہے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب تقسیم ونٹرپیکج سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پربیوہ خواتین سمیت 120 مستحق خاندانوں کوونٹرپیکج کے تحت بستر،لحاف فراہم کئے گئے۔الخدمت راولپنڈی کے ضلعی صدرچوہدری منیراحمد، غلام احمدعباسی،عطاء الرحمن عباسی،ندیم اللہ چوہان سمیت دیگرذمہ داران نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیا۔