اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ دہائیوں پر محیط نذیر ڈھوکی کی خدمات اور بھٹوازم سے ان کی غیرمشروط وابستگی ناقابل فراموش ہے،نذیر ڈھوکی پیپلز پارٹی کے سچے سپاہی تھے، انہوں نے ہر مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا،نذیر ڈھوکی مرحوم نے پیپلزپارٹی کے عوامی خدمت کے فلسفے کو احسن انداز سے اپنے قلم اور زبان سے فروغ دیا۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ وہ ایک ایسے جیالے تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب ، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے نذیر حسین ڈھوکی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نذیر حسین ڈھوکی کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ مرحوم نذیر حسین ڈھوکی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ تعالی ،مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما نذیر ڈھوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نذیر ڈھوکی کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا،مرحوم نذیر ڈھوکی بہترین انسان اور ایک وفادار جیالے تھے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم نذیر ڈھوکی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے چیف کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی نذیر ڈھوکی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نذیر ڈھوکی کے انتقال کا سن کر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے، اس انتہائی مشکل گھڑی میں نذیر ڈھوکی کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،نذیر ڈھوکی پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے، انکی پارٹی کے لئے بہت خدمات ہیں، مرحوم نے پوری زندگی پیپلز پارٹی کے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے، انتقال پوری پیپلز پارٹی کے لئے باعث رنج ہے، اللہ تعالی لواحقین کو صبر عطا فرمائے، اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم منور انجم کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیرڈھوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہارنذیر ڈھوکی پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن تھے ان کا بھٹو خاندان سے دہائیوں پر محیط احترام اور وفاداری کا رشتہ تھا منور انجم نذیر ڈھوکی نے اپنی ساری زندگی بھٹو خاندان سے اپنی وابستگی کو نبھایا، منور انجم نذیر ڈھوکی پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ ساتھی اور اپنی ذمہ داریوں کو،احسن طریقے سے نبھاتے تھے۔
منور انجم نذیر ڈھوکی جیسے بہادر اور بے لوث کارکن کی جدائی کا غم ناقابل فراموش ہے، منور انجم پیپلز پارٹی اور اس کے کارکن ان کی فیملی کے دکھ میں برابر کی شریک اور ان کی مغفرت کے لئے دعا گو ہے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے نذیرڈھوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن تھے ان کا بھٹو خاندان سے دہائیوں پر محیط احترام اور وفاداری کا رشتہ تھا۔ اپنی ساری زندگی بھٹو خاندان سے اپنی وابستگی کو نبھایا، پیپلزپارٹی کے دیرینہ ساتھی اور اپنی ذمہ داریوں کو،احسن طریقے سے نبھاتے تھے۔نذیر ڈھوکی جیسے بہادر اور بے لوث کارکن کی جدائی کا غم ناقابل فراموش ہے، پیپلز پارٹی اور اس کے کارکن ان کی فیملی کے دکھ میں برابر کی شریک اور ان کی مغفرت کے لئے دعا گو ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر احمد ڈھوکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے نذیر احمد ڈھوکی کے اہلخانہ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں مرحوم نذیر احمد ڈھوکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم نذیر احمد ڈھوکی کی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے پیش کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم نذیر احمد ڈھوکی کا انتقال سوگوار خاندان اور پارٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔