لاہور (صباح نیوز)لاہور میں بارش کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لاہور کے علاقے تاجپورہ میں جمعہ کو315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ برس سب سے ز یادہ بارش 291 ملی میٹر لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سال لکشمی چوک میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ گلشن راوی میں 68، سمن آباد میں 62، ائیرپورٹ میں 61، مغلپورہ میں 60، اقبال ٹان میں 59 اور اپر مال میں51 ملی میٹر بارش ہوئی۔نشتر ٹاون میں 162 ملی میٹر اور چوک ناخدا میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے بہت سے علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔ ہزاروں افراد اپنے گھروں تک محدود و محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔موسلا دھار بارش اور اس کے بعد بہت سے علاقوں کے زیرِآب آنے سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث تعلیمی، صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں۔ لوگ موسم کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم فوڈ اسٹریٹس میں وہ رونق نہیں جو ہوا کرتی ہے کیونکہ لوگ گھر میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے ،کراچی میں معاملہ بوندا باندی اور ہلکی بارش تک محدود رہا۔
نیوکراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاون، کریم آباد، لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی۔ شہر قائد میں تیز ہوائیں چلنے سے حبس اور گرمی کا زور کم ہوگیا۔ 20 جولائی سے شہر قائد میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جبکہ شہر کا مطلع جزوی ابرآلود ہے، مغربی سمت سے 33 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکے بادلوں اور تیزہواں کا سلسلہ جاری رہے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بادل برس پڑے، حسن ابدال اور ٹیکسلا میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔راولپنڈی میں بھی تیز ہواں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے پر رونق لوٹ آئی، بادل جم کر برسے اور شہر میں جل تھل ایک ہوگیا۔بارش کا آغاز ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ بارش کا پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ شہری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دہری ذہنی کوفت میں مبتلا رہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں قصور، ٹک، چونیاں اور منچن آباد میں بھی بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔