وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت


پشاور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ہے۔

وزیراعلی ہاؤس سے جاری بیان کے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے واقعے میں بچوں سمیت پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلی نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔