برہان مظفروانی جیسے ہزاروں سجیلے جوانوں کا لہو کشمیرکی آزادی کی نوید بنے گا ،ڈاکٹر محمد مشتاق خان


مظفرآباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ شہیدبرہان مظفروانی جیسے ہزاروں  سجیلے جوانوں کالہو کشمیرکی آزادی کی نوید بنے گا، کشمیریوں نے 15لاکھ قابض ہندوستانی فوج کو عملا شکست دے رکھی ہے،طا قت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھا جا سکتا، نریندرمودی استعماری ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنا چاہتاہے مگر شکست مودی کا مقدر ہوگا،جماعت اسلامی اور کشمیری حریت پسند عوام آخری قابض ہندوستان فوجی کے کشمیرسے انخلاء تک جدوجہد جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظاہرانھوں نے شہید برہان مظفروانی کی یاد میں نکالی گئی ریلی میں شریک شرکاء سے کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور ہم پاکستانی میں اور پاکستان ہمارا ہے کہ فلک شگا ف نعرے لگائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان  نے کہاکہ لاکھوں کشمیری شہداء کا مقدس لہو عالمی برادری کے سر ہے جس نے کشمیریوں کو عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کوان کو حق دلائی گئی مگر ہندوستان اپنے عہد سے انحراف کرگیا تو عالمی برادری کی ذمہ داری تھی وہ ہندوستان کی اس عہد شکنی کے خلاف کاروائی کرتی ،لیکن عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی جس سے شہ پاکر ہندوستان مزید مظالم ڈھارہاہے ،اوقوم متحدہ اورسلا متی کونسل میں قرارداد پاس کراکر ہندوستان کے خلاف کاروائی کی جائے،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بدترین جنگی جرائم کا  مرتکب ہورہاہے ،انھوں نے کہاکہ ہندوستان  ورمود ی کویادرکھنا ہوگا کہ کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریںگے،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستا ن کی قیادت نے نہ پڑھا تو اس کا حشر بھی سابق سووویت یونین سے بھی برا ہوگا۔