کراچی، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں پاکستان  سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ر ہیں تاہم آگ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ فوری طور پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ ایدھی اور دیگر رضا کار اداروں کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔