لاہور (صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور مجبور مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم لاہور میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کے پی سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد میں اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ملتان میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ گوجرانوالہ، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم فیصل آباد،نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کراچی،
نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اندرون سندھ، نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم صوبہ کے پی ،نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر سیالکوٹ، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نواب شاہ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کراچی، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری اوکاڑہ،
امیر جماعت اسلامی صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم راولپنڈی، قیم جماعت اسلامی شمالی پنجاب محمد اقبال و صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر گوندل سرگودھا میں، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی کوئٹہ اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن گوادر میں یکجہتی کشمیر ریلیوں سے خطاب کریں گے۔