مہنگائی کے ساتھ ساتھ ملکی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے، رانا مشہودخان


ڈسکہ(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اس وقت مہنگائی کے ساتھ ساتھ ملکی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے اسٹیٹ بنک عملی طور پر آئی ایم ایف کے کنٹرول میں جاچکا ہے ریاست کے اداروں پر ان کو بٹھایا گیا جن کا پاکستان سے کوئی لینا دینا ہی نہیں یہ لوگ بہت جلدبیگ بھر کر فرار ہو جائیں گے شہزاد اکبر جیسے لوگوں کو ای سی ایل میں ڈال کر احتساب کیا جائے عمران خان جس چیزکا نوٹس لیتا ہے اسکا بیڑہ غرق کردیتا ہے عوام دعا کررہے ہیں کہ عمران خان کوئی اور نوٹس نہ لے.

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسکہ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیانائب صدر مسلم لیگ ن نیویارک رانا ابرار حسین رہنما پی پی41رانا ندیم خاں ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بھی نیا ہسپتال بنانے کی بجائے شہباز شریف کا ہیلتھ سیکٹر تباہ کیا ایوب خان ضیاءالحق پرویز مشرف کے صدارتی نظام میں جو ملک کے ساتھ ہوا وہ سب نے دیکھاصدارتی نظام کی باتیں کرنے والے ملک اور جمہوریت کے دشمن ہیں ان کا بھی کڑا احتساب ہونے کا وقت آگیا ہے مہنگائی مارچ کی کال پی ڈی ایم کی ہے جمعیت علماءاسلام لیڈ کررہی ہے مہنگائی مارچ کیلئے رہبر کمیٹی کے ذریعے سب رابطے میں ہیں میٹنگز جاری ہیں فروری کے آخر تک پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کی حکمت عملی سامنے آجائے گی پی ڈی ایم کے ڈر سے حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکی ن لیگ پی ڈی ایم کے مہنگائی مارچ کیلئے پوری طرح تیار ہیں ایسا مہنگائی مارچ ہوگا جس میں سب کچھ الٹ کر رہ جائے گا