راولاکوٹ میں جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 2  گرفتار


راولاکوٹ(صباح نیوز) راولاکوٹ میں جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 2 کوگرفتارکرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو  گرفتار ملزمان میں عثمان اورفیضان شامل ہیں، دونوں قیدیوں کوجنگل سے گرفتارکیا گیا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل آزاد کشمیر کی ڈسٹرکٹ جیل راولا کوٹ سے 18 قیدیوں فرار ہوگئے تھے۔ حکومت کی طرف سے مفرور قیدیوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سمیت، جدید آلات اور ڈرون کمیروں کے استعمال سمیت تمام حربے ناکام ثابت ہورہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ  عثمان  اورفیضان عزیز کو زیر نگرانی ریاض مغل ایس ایس پی پوچھ اور سردار طارق محمود ڈی ایس پی راولا کوٹ نے ہمراہ ذیشان جاوید   ڈی ایف سی تھانہ سٹی راولاکوٹ عاقب جاوید نے پوٹھی مکواں جنگل سے گرفتار کیا ہے