کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد نے ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاک ایران دوستی وبین الاقوامی حالات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
وفد میںڈائریکٹر امور خارجہ و نائب امیرجماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی راشد قریشی موجود تھے ۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ایرانی قونصلیٹ میں وفد کی آمد پر خیر مقدم کیا اور منعم ظفر خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔