کراچی(صباح نیوز)سابق ناظم لانڈھی ٹاؤن وجنرل سیکریٹری الخدمت صوبہ سندھ محمد شاہد کی والدہ انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عشا مسجد فیض الکریم رم جھم ولاز گلشن عثمان، مین سپر ہائی وے میں ادا کی گئی جس میں الخدمت وجماعت اسلامی کے ذمے داران سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سابق ناظم لانڈھی ٹاؤن والخدمت کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاہد کی والدہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔#