قصور ، دیرینہ دشمنی پر 3افراد قتل ،4زخمی


قصور (صباح نیوز)قصور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ چار افراد زخمی بھی گئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں علاج کے لئے لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ کنگن پور کی حدود کوٹ بسم اللہ میں پیش آیا۔ قصور پیشی پر جانے والے افراد پر گھات لگا کر فائرنگ کی گئی۔قتل ہونے والوں میں 50سالہ میاں جج، 34سالہ میاں بلال اور ایک راہگیر عبدلغفار شامل ہیں۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔